معروف کمپنی ”کیو موبائل“ نے صارفین کیساتھ ’ہاتھ کر دیا، ہزاروں روپے لے کر ایسے فون فروخت کر دئیے جو خریدنے والوں کو جیل بھی پہنچا سکتے ہیں کیونکہ۔۔۔ انتہائی خطرناک خبر آ گئی

معروف کمپنی ”کیو موبائل“ نے صارفین کیساتھ ’ہاتھ کر دیا، ہزاروں روپے لے کر ...
معروف کمپنی ”کیو موبائل“ نے صارفین کیساتھ ’ہاتھ کر دیا، ہزاروں روپے لے کر ایسے فون فروخت کر دئیے جو خریدنے والوں کو جیل بھی پہنچا سکتے ہیں کیونکہ۔۔۔ انتہائی خطرناک خبر آ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان میں موبائل فون فروخت کرنے والی معروف کمپنی ”کیو موبائل“ صارفین کے ساتھ ہاتھ کر گئی ہے اور ہزاروں روپوں کے عوض چین سے درآمد شدہ غیر معیاری سمارٹ فونز صارفین کے ہاتھوں میں تھما دئیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ علیم ڈار داڑھی کیساتھ چیمپینز ٹرافی کے میچ میں امپائرنگ کیلئے آئے تو دنیا ان کا نیا روپ دیکھ کر دنگ رہ گئی، مگر مسلمانوں کے کس پسندیدہ ترین کھلاڑی نے انہیں ایسا کرنے کو کہا؟ نام جان کر آپ ہمیشہ اس کی عزت کریں گے
تفصیلات کے مطابق کیو موبائل کی جانب سے مہنگے داموں فروخت ہونے والے سمارٹ فونز میں شناخت کیلئے مخصوص ”آئی ایم ای آئی“ (IMEI) نمبر ہی موجود نہیں ہے۔ اگر یہ سمارٹ فونز گم یا چوری ہو جائیں تو ان کی شناخت کا کوئی ذریعہ نہیں ہے اور اس سے بھی بڑھ کر آئی ایم ای آئی نمبر کے بغیر موبائل فونز کی فروخت بھی غیر قانونی ہے۔ اس کے علاوہ یہ سیکیورٹی رسک بھی ہیں کیونکہ ایسے موبائل فونز کا دہشت گردی کے واقعات میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔
نجی ٹی وی 92 نیوز کی رپورٹ کے مطابق پاکستان سب سے زیادہ موبائل فون استعمال کرنے والے ممالک میں سے ایک ہے او راسی بات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کیو موبائل نے چین سے درآمد شدہ گھٹیا کوالٹی کے موبائل عوام کے ہاتھ میں تھما دئیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ بنگلہ دیش کے خلاف پاکستان کو میچ جتوانے والے نوجوان کھلاڑی کرکٹر بننے سے پہلے کیا کرنا چاہتے تھے؟ پاکستان کے نوجوان سٹار کھلاڑی کے بارے میں وہ بات جو کسی کو معلوم نہیں
ان سمارٹ فونز میں آئی ایم ای آئی نمبر نہ ہونے کی وجہ سے ایک ہی نمبر پر کئی موبائل فون ایکٹو ہیں جن کے چوری یا گم ہونے یا پھر دہشت گردی کے واقعات میں استعمال ہونے کی صورت میں کسی قسم کی شناخت ممکن نہیں ہے۔ یہی وجہ ہے کہ کئی حکومتی ادارے کیو موبائل کو سیکیورٹی رسک بھی قرار دے چکے ہیں۔