اس آدمی نے مسلمانوں کو تنگ کرنے کیلئے مارکیٹ میں حلال کھانے پر خنزیر کا گوشت رکھ دیا، لیکن پھر کیا ہوا؟ نتیجہ اس نے کبھی خوابوں میں بھی نہ سوچا ہوگا، لینے کے دینے پڑگئے کیونکہ

اس آدمی نے مسلمانوں کو تنگ کرنے کیلئے مارکیٹ میں حلال کھانے پر خنزیر کا گوشت ...
اس آدمی نے مسلمانوں کو تنگ کرنے کیلئے مارکیٹ میں حلال کھانے پر خنزیر کا گوشت رکھ دیا، لیکن پھر کیا ہوا؟ نتیجہ اس نے کبھی خوابوں میں بھی نہ سوچا ہوگا، لینے کے دینے پڑگئے کیونکہ

  

نیویارک(نیوزڈیسک) اس امریکی نے دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات کو بھڑکانے کے لئے حلال فوڈ کی سٹال پر خنزیر کا گوشت رکھ کر یہ تصویر دنیا کے ساتھ شیئر کی۔اس کا خیال تھا کہ وہ اس طرح دنیا کے مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کرسکے گا لیکن اسے ایسا جواب ملا کہ اسے اپنا منہ ہی چھپانا پڑگیا۔ایک ٹویٹرصارف نے کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ”اس شخص کو کوئی بتائے کہ پیک کئے ہوئے حلال گوشت پر سور کا گوشت رکھنے سے یہ اسے حرام نہیں کردے گا۔“تصویر شیئر کرتے ہوئے اس شخص نے حلال کے سپیلنگ Halahلکھے ہوئے تھے اورکچھ لوگوں نے اس کا یہ کہہ کر مذاق اڑایا کہ اسے یہ ہی معلوم نہیں کہ Halalکے سپیلنگ کیا ہوتے ہیں۔”اسے یہ ہی معلوم نہیں کہ حلال کے سپیلنگ کیا ہوتے ہیں حالانکہ اتنا بڑا بورڈ لکھا ہواہے۔“ایک اور صارف نے لکھا”جب یہ سپیلنگ اتنے بڑے بڑے لکھے ہوئے ہیں لیکن پھر بھی اسے نظر ہی نہیں آرہا۔“”اس بیچارے کو تو سپیلنگ بھی صحیح طرح معلوم نہیں،او میرے خدامیں اپنی ہنسی نہیں روک پارہا۔“ایک اور صارف نے خوبصورت کمنٹ کرتے ہوئے لکھا”اسے درمیانی انگلی کے استعمال کا شوق ہے اور دماغ کا بالکل استعمال نہیں کررہا۔“ایک صارف نے سپرمین کی تصویر اس طرح شئیر کی کہ اسے دیکھ کر ہنسی آجائے۔

مزید : بین الاقوامی