’میرے والد کے ساتھ یہ کام ہوا تو میں نے ہر قیمت پر وزن کم کرنے کا فیصلہ کرلیا‘ 28 کلو وزن کم کرنے والی خاتون نے چربی پگھلانے کا بہترین طریقہ بتادیا

’میرے والد کے ساتھ یہ کام ہوا تو میں نے ہر قیمت پر وزن کم کرنے کا فیصلہ ...
’میرے والد کے ساتھ یہ کام ہوا تو میں نے ہر قیمت پر وزن کم کرنے کا فیصلہ کرلیا‘ 28 کلو وزن کم کرنے والی خاتون نے چربی پگھلانے کا بہترین طریقہ بتادیا

  

نئی دہلی(نیوزڈیسک) وزن کم کرنے کے لئے انسان کئی پاپڑ بیلتا ہے اور کبھی کامیابی ملتی ہے اور کبھی ناکامی۔آج ہم آپ کو ایک ایسی لڑکی کے بارے میں بتائیں گے جس نے دوسال کی محنت کے بعد اپنا 28کلو وزن کم کرڈالا۔کلیانی پردیشی نامی اس عورت کا وزن 78کلوگرام تھا اور وہ وزن کم کرنے میں خاص دلچسپی نہ رکھتی تھی لیکن وہ اس وقت شدید خوف کا شکار ہوئی جب اس کے والد کو ہارٹ اٹیک ہوا۔اس کا کہنا ہے کہ جب اس کا باپ دل کے دورے کا شکار ہوا تو اس دن اس نے تہیہ کیا کہ وہ اپنے بچوں کے لئے جئے گی اور اپنے وزن کو ہر صورت کم کرے گی۔

اس کا کہنا ہے کہ وہ ذہنی تناﺅ کا شکار بھی تھی لیکن اس کے باپ کی صحت نے اسے ہلا کررکھ دیا اور اس نے اتنا اپنی صحت کے حوالے سے سنجیدگی سے سوچنا شروع کیا۔اس کا کہنا ہے کہ اس نے اپنے ناشتے میں صرف ایک پیالہ دلیہ اور دوانڈوں کا موفین کھانا شروع کیا۔دوپہر کے کھانے میں وہ چکن اور سلاد کے ساتھ ایک چپاتی کھانے لگی اور ساتھ کم چکنائی والاپنیر استعمال کرتی۔ رات کے کھانے میں گرلڈ چکن یا مچھلی کے ساتھ سلاد کھاتی تھی۔ دن میں وہ صرف ایک کپ چائے جس میں آدھا چمچ چینی ڈالتی، پیتی تھی۔ ”میں نے گھر میں ورزش کے لئے کچھ سامان لاکررکھ لیا تھا جن کی مدد سے میں ورزش کرتی ۔“اس کا کہنا ہے کہ دو سال کی محنت کے بعد اس نے 28کلوگرام وزن کم کرلیا اور اب اس کا وزن 50کلوگرام ہوچکا ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ جب اس کا وزن زیادہ تھا تو وہ ہر وقت تھکاوٹ کا شکار رہتی ، سیڑھیاں چڑھنے میں مشکل ہوتی اور بچوں کے لئے کوئی بھی کام کرتے ہوئے اس دقت ہوتی تھی لیکن اب وہ اس قدر چاک و چوبند ہے کہ دن بھر کام کے بعد بھی وہ تھکتی نہیں۔

مزید : تعلیم و صحت