شرجیل نے جان بوجھ کر ڈاٹ بالز نہیں کھیلیں ، معاملہ ختم کریں کیوں دنیا کے سامنے مذاق بنا رہے ہیں : محمد یوسف نے بھی شرجیل خان کے حق میں گواہی دیدی

شرجیل نے جان بوجھ کر ڈاٹ بالز نہیں کھیلیں ، معاملہ ختم کریں کیوں دنیا کے ...
شرجیل نے جان بوجھ کر ڈاٹ بالز نہیں کھیلیں ، معاملہ ختم کریں کیوں دنیا کے سامنے مذاق بنا رہے ہیں : محمد یوسف نے بھی شرجیل خان کے حق میں گواہی دیدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) سابق کرکٹر محمد یوسف نے کہا ہے کہ شرجیل خان نے اپنی نیچرل گیم کھیلی۔”مجھے نہیں لگتا کہ شرجیل خان نے جان بوجھ کا ڈاٹ بال کھیلیں “۔ اگر کسی کے پاس ثبوت ہیں تو قوم کے سامنے رکھیں اور انہیں سزا دیدیں لیکن اگر ثبوت نہیں ہیں تو اس معاملے کو ختم کریں کیوں پوری دنیا کے سامنے مذاق بنا رہے ہیں ۔

پی سی بی میں شرجیل خان کے حق میں گواہی دینے کے بعد وکیل کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ میں نے کرکٹ کھیلی ہے اور اپنے تجربے کی بنیاد پر کہہ سکتا ہوں کہ شرجیل خان کے عمل سے نہیں لگا کہ انہوں نے جان بوجھ کر ڈاٹ بال کھیلی ہیں ۔ کوئی بھی بلے باز جان بوجھ کر ایسی شارٹ نہیں کھیلتا کہ کیچ ہو ۔
محمد یوسف نے کہا کہ جن بالز پر شرجیل خان کو پھنسایا جا رہا ہے وہ میں نے دیکھی ہیں اور اس بات میں کوئی شک نہیں ہونا چاہیئے کہ شرجیل نے ڈاٹ بالز جان بوجھ کر نہیں کھیلیں ۔
شرجیل خان دونوں بالز میرٹ پر کھیلے اور ایک گیند پر تو انہوں نے سکور لینے کی کوشش بھی کی ۔ کسی بے گناہ کو پھسانا کوئی جائز بات نہیں ہے ان دو بالوں پر گواہی کیلئے مجھے کہیں اور بھی بلایا گیا تو میں جاﺅنگا ۔
شرجیل خان کے وکیل نے کہا کہ پی سی بی کوئی چیز ثابت نہیں کر سکا ، محمد یوسف ہماری طرف سے پیش ہوئے اور گواہی دی جبکہ پی سی بی نے بیانات کا کراس ایگزامن بھی کیا ۔

مزید :

کھیل -