”میں قرآن پاک کی یہ ایک چیز ہر وقت اپنے گلے میں رکھتی ہوں کیونکہ۔۔۔“ پریانکا چوپڑا نے زندگی کے اہم ترین راز سے پردہ اٹھا دیا، اپنے گلے میں کیا پہنے رکھتی ہیں؟ جان کر آپ بھی بے اختیار سبحان اللہ کہہ اٹھیں گے
نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بالی ووڈ اداکارہ اسلام کیساتھ لگاﺅ کے حوالے سے بہت شہرت رکھتی ہیں جنہوں نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ مغرب کا وقت ان کا پسندیدہ ترین وقت ہوتا ہے۔ لیکن اب انہوں نے اپنی زندگی کے ایک اور اہم راز سے پردہ اٹھا دیا ہے جس کے باعث سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہو گیا ہے۔
اپنی فلم ”بے واچ“ کی پروموشن کیلئے ’ڈرٹی لانڈری‘ نامی ٹی وی شو میں شرکت کے دوران انہوں نے اپنے بارے میں حیران کن بات بتائی۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ ان کے والد اشوک چوپڑا نے انہیں گلے میں پہننے کیلئے ایک چین دی تھی جس میں لگے لاکٹ میں آیت الکرسی لکھی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کے والد نے انہیں یہ چین اس لئے دی تھی تاکہ وہ بری طاقتوں سے بچی رہیں۔
یہ بھی پڑھیں۔۔۔ معروف کمپنی ”کیو موبائل“ نے صارفین کیساتھ ’ہاتھ کر دیا، ہزاروں روپے لے کر ایسے فون فروخت کر دئیے جو خریدنے والوں کو جیل بھی پہنچا سکتے ہیں کیونکہ۔۔۔ انتہائی خطرناک خبر آ گئی
اس موقع پر انہوں نے وہ چین بھی دکھائی جس میں آیت الکرسی والا لاکٹ موجود ہے اور اس کے ساتھ ہی دیگر کئی اور لاکٹ بھی لگے ہیں۔ پریانکا چوپڑا کے اس انکشاف سے ایک بات تو طے ہے کہ ہندو چاہے جتنے مرضی شدت پسند بن جائیں، دین اسلام ہمیشہ چمکتا دمکتا رہے گا اور بالی ووڈ کے فنکار اس کی واضح مثال ہیں۔