مسواک کے فوائد کے بارے میں آپ نے سنا تو بہت ہو گا لیکن یہ دراصل کس طرح آپ کو صحت مند رکھتی ہے؟ اب سائنسدانوں کو ایسا راز معلوم ہو گیا کہ جان کر آپ بھی آج ہی اس سنت نبوی کو اپنی زندگی کا حصہ بنالیں

مسواک کے فوائد کے بارے میں آپ نے سنا تو بہت ہو گا لیکن یہ دراصل کس طرح آپ کو ...
مسواک کے فوائد کے بارے میں آپ نے سنا تو بہت ہو گا لیکن یہ دراصل کس طرح آپ کو صحت مند رکھتی ہے؟ اب سائنسدانوں کو ایسا راز معلوم ہو گیا کہ جان کر آپ بھی آج ہی اس سنت نبوی کو اپنی زندگی کا حصہ بنالیں

  

مکہ المکرمہ(نیوزڈیسک) مسواک کو مسلم ممالک میں لوگ دانتوں کی صفائی کے لئے استعمال کرتے ہیں، مغربی دنیا کے لئے یہ ایک اجنبی چیز ہے لیکن اب جدید سائنسی تحقیقات میں اس کی افادیت کو تسلیم کیا گیا ہے۔ اسلام نے 14سوسال قبل ہی مسواک کی افادیت کے بارے میں بتادیا تھااور اس کے فوائد کو جدید سائنس بھی ماننے لگی ہے۔تازہ تحقیقات میں بتایا گیاہے کہ منہ میں موجود جراثیم کی وجہ سے جسم کو متعدد بیماریاں لاحق ہوتی ہیں اور اگر ہمارا منہ صاف رہے تو انسان خطرناک بیماریوں سے بچ سکتا ہے اور مسواک میں یہ خصوصیات موجود ہیں ۔سعودی عرب میں استعمال ہونے والی مسواک زیادہ تر ”سیلواڈورا“ درختوں سے بنائی جاتی ہے لیکن یہ ایسے درختوں سے بھی بنائی جاسکتی ہے جو زہریلے نہ ہوں۔ماہر دندان ڈاکٹر سلام صدیقی کا کہنا ہے کہ جب آپ مسواک کو چباتے ہیں تو اس میں سے نکلنے والے عرق کی وجہ سے نہ صرف دانت صاف ہوتے ہیں بلکہ یہ مواد منہ میں موجود جراثیموں کو بھی ختم کرتا ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ مسواک کا فائدہ اگر ٹوتھ برش اور پیسٹ سے زیادہ نہیں تو کم بھی نہیں ۔ریاض کی کنگ سعود یونیورسٹی میں کی گئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ مسواک میں 19ایسے قدرتی اجزاءپائے جاتے ہیں جو کہ دانتوں کی صحت کے لئے انتہائی ضروری ہیں۔تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ مسواک سے نکلنے والے عرقیات کی وجہ سے منہ میں تیزابی مادے کم ہوتے ہیں اور ساتھ ہی خطرناک بیکٹیریا ختم ہوتے ہیں۔ ان کی وجہ سے دانتوں میں کھوڑ نہیں ہوتا، دانت مضبوط اور چمکدار ہوتے ہیں اور ساتھ ہی ان میں مضبوطی آتی ہے۔

مزید : Ramadan News