آسٹریلیا کیخلاف وارم اپ میچ میں پاکستانی ٹیم میں کون سے کھلاڑی شامل ہیں؟ تمام نام سامنے آ گئے، اہم کھلاڑی کو باہر بٹھا دیا گیا
برمنگھم (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان وارم اپ میچ جاری ہے جس میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے اور اب پاکستانی ٹیم میں شامل کھلاڑیوں کے نام بھی سامنے آ گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں۔۔۔ علیم ڈار داڑھی کیساتھ چیمپینز ٹرافی کے میچ میں امپائرنگ کیلئے آئے تو دنیا ان کا نیا روپ دیکھ کر دنگ رہ گئی، مگر مسلمانوں کے کس پسندیدہ ترین کھلاڑی نے انہیں ایسا کرنے کو کہا؟ نام جان کر آپ ہمیشہ اس کی عزت کریں گے
ذرائع کے مطابق آج کے میچ میں اظہر علی اوراحمد شہزاد پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز کریں گے جبکہ فخر زمان، بابر اعظم، حارث سہیل، محمد حفیظ، سرفراز احمد، عماد وسیم اور فہیم اشرف مڈل آرڈر سنبھالیں گے۔ باﺅلرز میں محمد عامر، حسن علی، وہاب ریاض اور شاداب خان شامل ہیں جبکہ بنگلہ دیش کے خلاف نصف سنچری بنانے والے تجربہ کار آل راﺅنڈر شعیب کو آرام دینے کافیصلہ کرتے ہوئے باہر بٹھا دیا گیا ہے۔