اگر زہریلا سانپ بالکل سامنے آجائے تو س سے بچنے کیلئے کیا کرنا چاہیے؟ آدمی نے سب سے بہترین طریقہ بتا دیا ، ویڈیو جاری کر دی

اگر زہریلا سانپ بالکل سامنے آجائے تو س سے بچنے کیلئے کیا کرنا چاہیے؟ آدمی نے ...
اگر زہریلا سانپ بالکل سامنے آجائے تو س سے بچنے کیلئے کیا کرنا چاہیے؟ آدمی نے سب سے بہترین طریقہ بتا دیا ، ویڈیو جاری کر دی

  

نیویارک(نیوزڈیسک) پھنکارنے والے سانپ کے بارے میں کہاجاتا ہے کہ اگر انسان اس کے سامنے آجائے تو یہ اسے ڈنگ مارے بغیر نہیں چھوڑتابلکہ ماضی میں کچھ واقعات ایسے بھی ہوچکے ہیں کہ اس نے ایک آدمی کے نازک حصے پر کاٹ لیا تھا۔حال ہی میں یوٹیوب صارف اور جانوروں کو سدھانے کے ماہر رینگلر بشپ نے ایسی ویڈیو اپ لوڈ کی ہےجس میں انہوں نے سانپ کے اچانک سامنے آجانے پر سانپ کو نقصان پہنچائے بغیر اسےبھگانے کا طریقہ کار بھی بتایا ہے ۔

اس ویڈیومیں دیکھا جاسکتا ہے کہ بشپ جنگل میں ٹانگیں لمبی کرکے بیٹھا ہوا ہے اور اس کے بالکل سامنے ایک خوفناک سانپ اسے ڈنگ مارنے کے لئے تیار بیٹھا ہے۔بشپ نے اقرار کیا ہے کہ جب سانپ اس کے سامنے تھا تو اسے سمجھ نہیں آرہی تھی کہ وہ کیا کرے اور آخر اس نے اس کی دُم کو ہاتھ لگایا تو وہ تھوڑا سا آگے ہوا۔”میں ہلنا نہیں چاہ رہا تھا کیونکہ اگر میں ایسا کرتا تو وہ مجھے ڈنگ مار دیتا لہذا میں نے اس کی دُم کو اپنے ہاتھ سے چھیڑا۔“

ویڈیومیں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ اپنے دونوں ہاتھ کھول کے بیٹھا ہے اور ساتھ ہی باتیں بھی کررہا ہے ، جیسے ہی اس نے سانپ کی دم کو چھیڑا تو وہ اس کی گود میں آکر بیٹھ گیا اور اب اس کے اوسان بالکل خطا ہونے لگتے ہیں لیکن وہ اپنے آپ پر قابو رکھتا ہے۔اب وہ سانپ کی دُم کو ایک ٹہینی سے چھڑتا ہے جس کے بعد وہ اس کی گود سے تھوڑا سا نیچے ہوتا ہے،اس کے بعد وہ سانپ کے درمیانی دھڑ کو ٹہینی لگاتا ہے تو وہ سانپ دائیں جانب بھاگ جاتا ہے اور بشپ فوری طور پر اٹھتا ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ کبھی بھی یہ تاثر نہ دیں کہ آپ سانپ کو تنگ کرنا چاہ رہے ہیں ورنہ وہ آپ پر حملہ آور ہوسکتا ہے۔

Rattlesnakes-Dont-Want-To-Bite-Unless-Provoked by dailypakistan

مزید : ڈیلی بائیٹس