افغانستان میں برف کی سل پر تنازع، خاتون سمیت چار افراد ہلاک، مرکز ی ملزم فرار

افغانستان میں برف کی سل پر تنازع، خاتون سمیت چار افراد ہلاک، مرکز ی ملزم فرار
افغانستان میں برف کی سل پر تنازع، خاتون سمیت چار افراد ہلاک، مرکز ی ملزم فرار

  

ننگرہار(این این آئی)افغانستان کے مشرقی صوبے ننگر ہار میں برف کی ایک سل پر شروع ہونے والے تنازع نے چار افراد کی جان لے لی۔ واقعے کا اصل ذمہ دار فرد فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ہے جبکہ اس کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن کا آغاز کردیا گیا۔افغان میڈیا نے اپنی رپورٹ میں صوبائی گورنر کے ترجمان عطاء اللہ خوگیانی کے حوالے سے کہا کہ برف کی سل پر ہونے والے تنازع میں ہلاک ہونے والوں میں ایک خاتون بھی شامل ہیں۔ان کا مزید کہنا تھاکہ واقعہ ننگر ہار کے ضلع چاپر ہار میں پیش آیا۔ترجمان کا کہنا تھا کہ لالمانی کے علاقے میں برف کی سل پر ملا رقیب اور سید ملا جان کے اہل خانہ کے درمیان تنازع کے بعد فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔جس کے نتیجے میں ملا رقیب کے خاندان کے 3 مرد ہلاک ہوئے جبکہ ملا سید جان کے خاندان کی ایک خاتون بھی ہلاک ہوئیں۔ترجمان نے بتایا کہ واقعے کا اصل ذمہ دار فرد فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ہے جبکہ اس کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن کا آغاز کردیا گیا۔خیال رہے کہ افغانستان کے دور دراز دیہی علاقوں میں غیر قانونی ہتھیاروں کی موجودگی کے باعث اس طرح کے واقعات عام ہیں۔

مزید : بین الاقوامی