وقت کی کمی کے باوجود ہمارے ساتھ تعاون نہیں کر رہے، جے آئی ٹی نے حسین نواز کو کل دوبارہ طلب کر لیا، نوٹس جاری

وقت کی کمی کے باوجود ہمارے ساتھ تعاون نہیں کر رہے، جے آئی ٹی نے حسین نواز کو ...
وقت کی کمی کے باوجود ہمارے ساتھ تعاون نہیں کر رہے، جے آئی ٹی نے حسین نواز کو کل دوبارہ طلب کر لیا، نوٹس جاری

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پانامہ کیس کی تحقیقات کے لئے قائم مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے وزیر اعظم پاکستان کے صاحبزادے حسین نواز کو دوبارہ پیش ہونے کے لئے نوٹس جاری کردیا ہے۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ وقت کی کمی کے باوجود حسین نوا زجے آئی ٹی کے ساتھ تعاون نہیں کررہے۔

تفصیلات کے مطابق پانامہ کیس کی تحقیقات کے لئے قائم مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے وزیر اعظم پاکستان کے صاحبزادے حسین نواز کو کل30مئی کو دوبارہ پیش ہونے کے لئے نوٹس جاری کردیا ہے۔نوٹس میں کہا گیا ہے کہ حسین نواز کو 25مئی کو دوبارہ نوٹس جاری کیا ، لیکن وہ پیش نہ ہوئے ، انصاف کے تقاضوں کے لئے حسین نواز کو دوبارہ سمن جاری کیاجس میں 28مئی کو دوبار ہ طلب کیا گیا تھا لیکن حسین نواز جے آئی ٹی کے سامنے پیش تو ہوئے مگر 28مئی کو وہ کوئی ریکارڈ لائے نہ ہی ہمارے سوالوں کا جواب دیا ۔وقت کی کمی کے باوجود حسین نواز ہمارے ساتھ تعاون نہیں کر رہے۔ اس لئے کل مکمل دستاویزات کے ساتھ بیان ریکارڈ کرانے کے لئے کل پیش ہوں۔

مزید : قومی /اہم خبریں