’پلیز میری بات سنیں، میں چاہتا ہوں میری آپ سے جان پہچان ہوجائے اور پھر ہم دونوں مل کر۔۔۔‘ بازار میں عرب خاتون کو روک کر غیر ملکی نوجوان نے ایسی بات کہہ دی کہ خاتون نے فوری چپل اتارلی اور۔۔۔ ایسا کیا کہا تھا؟ جان کر آپ کو بھی اس سادگی پر ہنسی آجائے گی

’پلیز میری بات سنیں، میں چاہتا ہوں میری آپ سے جان پہچان ہوجائے اور پھر ہم ...
’پلیز میری بات سنیں، میں چاہتا ہوں میری آپ سے جان پہچان ہوجائے اور پھر ہم دونوں مل کر۔۔۔‘ بازار میں عرب خاتون کو روک کر غیر ملکی نوجوان نے ایسی بات کہہ دی کہ خاتون نے فوری چپل اتارلی اور۔۔۔ ایسا کیا کہا تھا؟ جان کر آپ کو بھی اس سادگی پر ہنسی آجائے گی

  

دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) دبئی میں ایک نوجوان نے راہ چلتی خاتون کو روک کر ایسی شرمناک بات کہہ دی کہ خاتون نے آﺅ دیکھا نہ تاﺅ اور جوتا اتار کر اس کی پٹائی شروع کر دی اور بعدازاں اس کے خلاف مقدمہ درج کروا کر اسے گرفتار کروا دیا۔ گلف نیوز کی رپوٹ کے مطابق بحرین کی رہائشی43سالہ خاتون وکیل اپنی سہیلی کے ساتھ جا رہی تھی کہ الجیریا کے 28سالہ نوجوان نے ان کا تعاقب شروع کر دیا اور کئی بار انہیں رکنے کے لیے کہا۔ پہلے تو خاتون نظرانداز کرتی رہی لیکن پھر وہ رک گئی اور پوچھا کہ کیا بات ہے۔ جواب میں نوجوان نے چھوٹتے ہی کہہ دیا کہ ”میں تم سے شناسائی چاہتا ہوں اور تمہارے ساتھ جسمانی تعلق قائم کرنا چاہتا ہوں۔“

عرب ملک میں استاد کی طالب علم کے ساتھ ایسی جگہ شرمناک حرکت کہ سن کر آپ کو شدید دھچکا لگے گا

رپورٹ کے مطابق یہ سنتے ہی خاتون وکیل نے اپنی سلیپر اتاری اور نوجوان کے سر پر برسانی شروع کر دی۔ اس پر بھی نوجوان کی عقل ٹھکانے نہ آئی اور وہ خاتون کو گالیاں دینے لگا۔ تنگ آ کر خاتون وہاں سے چل دی توملزم نے پھر تعاقب شروع کر دیا اور چھیڑ چھاڑ کرنے لگا۔ اس پر خاتون نے اپنا فون نکالا اور اس کی ویڈیو بنانی شروع کر دی۔ یہ دیکھ کر ملزم فرار ہو گیا۔ خاتون نے بعدازاں یہ ویڈیو پولیس کو دی جس نے ملزم کی شناخت کرکے اسے گرفتار کر لیااور عدالت میں پیش کر دیاجہاں اس مقدمے کی سماعت جاری ہے اور 18جولائی کو فیصلہ متوقع ہے۔

مزید : عرب دنیا