’اگر آپ کو سانپ کاٹ لے تو سب سے پہلے یہ دیکھیں کہ کیا اس کا رنگ۔۔۔‘ زہریلا سانپ کاٹنے کی صورت میں فوری کیا کرنا چاہیے؟ جانئے ماہرین کی وہ باتیں جو کسی دن آپ کی زندگی بچاسکتی ہیں

’اگر آپ کو سانپ کاٹ لے تو سب سے پہلے یہ دیکھیں کہ کیا اس کا رنگ۔۔۔‘ زہریلا ...
’اگر آپ کو سانپ کاٹ لے تو سب سے پہلے یہ دیکھیں کہ کیا اس کا رنگ۔۔۔‘ زہریلا سانپ کاٹنے کی صورت میں فوری کیا کرنا چاہیے؟ جانئے ماہرین کی وہ باتیں جو کسی دن آپ کی زندگی بچاسکتی ہیں

  

لندن (نیوز ڈیسک)دنیامیں سانپوں کی 3 ہزار سے زائد اقسام پائی جاتی ہیں جن میں سے 10فیصد خطرناک حد تک زہریلی ہیں۔ یہ سانپ دنیا بھر میں پائے جاتے ہیں لہٰذا جن علاقوں میں سانپ زیادہ پائے جاتے ہیں وہاں پتھریلی چٹانوں یا جھاڑیوں وغیرہ میں سے گزرتے ہوئے بے حد احتیاط کرنی چاہیے۔ بدقسمتی سے اگر کسی کو سانپ کاٹ لے تو پھر اسے یہ ضرور معلوم ہونا چاہیے کہ ایسی صورتحال میں جان بچانے کے لئے کیا کرنا چاہئیے۔

عرب ملک نے سونے کو کھانے کی ایک ایسی چیز میں ڈال دیا کہ لوگ دھڑا دھڑ کھانے لگے، جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

پہلی بات تو یہ ہے کہ سانپ کے کاٹنے کی صورت میں انسان پر خوف کا شدید حملہ ہوتا ہے ، لیکن ایسی صور ت میں زیادہ سے زیادہ پر سکون رہنے کی کوشش کرنی چاہیے۔ اگر آپ کیلئے ممکن ہو سکے تو سب سے پہلے یہ دیکھیں کہ سانپ کی جلد کی رنگت کیسی ہے۔ عموماً رنگت جتنی چمکدار ہوتی ہے سانپ اتنا ہی زیادہ زہریلا ہوتا ہے۔ سانپ کی جلد کی رنگت کے علاوہ اس کی جسامت اور اس کے جسم پر بنی دھاریوں یا ڈبیوں وغیرہ کو بھی ضرور نوٹ کریں کیونکہ یہ باتیں علاج میں مددگار ثابت ہونگی ۔

جس جگہ سانپ نے کاٹا ہو وہاں سے لباس ہٹا دیں۔ مثال کے طورپر جرسی ، جوتا یا کپڑے وغیرے ہٹا دیں۔

زخم کو پانی سے صاف کریں اور اس کے اوپر نرمی سے پٹی باندھ دیں۔ زخم پر برف لگانے یا اس میں سے خون کھینچنے جیسا کام نہ کریں۔

اب جلد ازجلد کسی ہسپتال میں پہنچنے کی کوشش کریں۔ اس دوران متاثرہ حصے کو حرکت نہ دیں اور اس حصے کو اپنے دل کی سطح سے نیچے رکھیں، تا کہ زہر سارے جسم میں نہ پھیلے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس