کیا آپ نے کبھی سانپ کو اُلٹی کرتے دیکھا ہے؟ اس سانپ نے اُلٹی کی تو اندر سے ایسی چیز باہر نکل آئی کہ ہر کوئی دیکھتا ہی رہ گیا، ایسا کیا تھا؟ جواب آپ سوچ بھی نہیں سکتے

کیا آپ نے کبھی سانپ کو اُلٹی کرتے دیکھا ہے؟ اس سانپ نے اُلٹی کی تو اندر سے ...
کیا آپ نے کبھی سانپ کو اُلٹی کرتے دیکھا ہے؟ اس سانپ نے اُلٹی کی تو اندر سے ایسی چیز باہر نکل آئی کہ ہر کوئی دیکھتا ہی رہ گیا، ایسا کیا تھا؟ جواب آپ سوچ بھی نہیں سکتے

  

نئی دلی (نیوز ڈیسک ) سانپ قدرت کی ایک ایسی نرالی مخلوق ہے کہ جس کی ہر بات ہی انسان کے لئے حیران کن ہے۔آپ سوچئے کہ بھلا پلاسٹک کی بوتل بھی کوئی کھانے کی چیز ہے لیکن سانپ تو سانپ ہے، یہ پلاسٹک کی بوتل بھی نگل سکتا ہے۔ یہ حیرتناک منظر آپ بھارت سے سامنے آنے والی اس ویڈیو میں دیکھ سکتے ہیں، جس میں ایک سانپ نگلی ہوئی بوتل کو باہر اگلتا دیکھا جا سکتا ہے۔

میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق یہ ویڈیو گووا شہر کے ایک گاﺅں میں بنائی گئی، جس میں ایک کوبرا سانپ کا پھولا ہوا پیٹ دیکھا جا سکتا ہے۔ اس کی عجیب و غریب حالت کو دیکھتے ہوئے اس کے اردگرد کچھ دیہاتی جمع ہیں جبکہ ایک شخص لاٹھی سے اسے گاہے بگاہے چھیڑ رہا ہے ۔ صاف دیکھا جا سکتا ہے کہ سانپ کے پیٹ میں موجود چیز یقینا کوئی ایسی شے ہے جسے یہ نگل تو بیٹھا ہے لیکن ہضم نہیں کر پا رہا۔ سانپ آہستہ آہستہ اس چیز کو باہر کی جانب دھکیلنا شروع کر دیتا ہے اور پھر سب ہی یہ دیکھ کر دنگ رہ جاتے ہیں کہ سبز رنگ کی پلاسٹک کی ایک بڑی بوتل سانپ کے منہ سے باہر نکل آتی ہے ۔ بوتل باہر نکلنے پر سانپ سکھ کی سانس لیتا ہے جبکہ آس پاس موجود لوگ اپنی حیرت کااظہار کرتے نظر آتے ہیں۔

والدین اپنے بچے کو ملازمہ کے پاس چھوڑ گئے، واپس آکر گھر میں لگے خفیہ کیمروں کی ریکارڈنگ دیکھی تو واقعی پیروں تلے زمین نکل گئی، وہ بچے کے ساتھ کیا کرتی رہی؟ جان کر تمام والدین کبھی اپنے بچوں کو اس طرح تنہا نہ چھوڑیں

وائلڈ لائف کارکن گوتم بھگت نے اس واقعے کے متعلق بتایا” جب میں نے اس سانپ کے پیٹ کو پھولا ہوا دیکھا تو میں سمجھ گیا کہ اس نے ضرور کوئی ایسی چیز نگل لی ہے جو اس سے ہضم نہیں ہو رہی، البتہ میرے وہم و گمان میں بھی نہیں تھا کہ یہ سافٹ ڈرنک کی بوتل نگل چکا ہے۔ میں نے بہت سے لوگوں سے پوچھا ہے کہ بھلا سانپ سافٹ ڈرنک کی بوتل کیوں نگلے گا لیکن کسی سے اطمینان بخش جواب نہیں ملا۔ شائد یہ اسے کوئی خوش رنگ جانور سمجھ کر نگل گیا ہو گا۔ “

Indian Cobra regurgitates a PLASTIC BOTTLE by dailypakistan

مزید : ڈیلی بائیٹس