سانحہ چمن کے متاثرین میں امدادی رقوم و راشن تقسیم، تقریب میں کمانڈر سدرن کمانڈ کی خصوصی شرکت

سانحہ چمن کے متاثرین میں امدادی رقوم و راشن تقسیم، تقریب میں کمانڈر سدرن ...
سانحہ چمن کے متاثرین میں امدادی رقوم و راشن تقسیم، تقریب میں کمانڈر سدرن کمانڈ کی خصوصی شرکت

  

راولپنڈی / چمن (ڈیلی پاکستان آن لائن)کلی جہانگیر اور کلی لقمان میں 5 مئی کو افغان فورسز کی تخریب کاری کے نتیجے میں شہید ہونے والے افراد کے اعزاز میں ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض نے خصوصی طور پر شرکت کی اور شہدا کے لواحقین کو یقین دہانی کرائی کہ پاک فوج ان کی ہر ممکن دیکھ بھال کرے گی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق اس موقع پر افغان جارحیت کے متاثرین میںخصوصی ریلیف پیکج بھی تقسیم کیا گیا اور متاثرین کو 34 لاکھ روپے نقد رقم اور 1428 کلوگرام راشن سے نوازا گیا۔ اس سے پہلے ایف سی کی جانب سے بھی دونوں دیہاتوں میں ڈھائی کروڑروپے نقد رقم کی امداد تقسیم کی جا چکی ہے، اس کے علاوہ ایف سی کے سکولوں میں شہدا کے بچوں کو مفت تعلیم دی جائے گی۔ تقریب میں صوبائی حکومت کے نمائندگان نے بھی شرکت کی اور سانحہ چمن کے متاثرین کیلئے خصوصی امداد فراہم کی۔ سول انتظامیہ نے پاک آرمی اور ایف سی کا شکریہ بھی ادا کیا۔

مزید : قومی /اہم خبریں