پاک بھارت سیریز کا اس سال امکان نہیں ہے:شہریار خان

پاک بھارت سیریز کا اس سال امکان نہیں ہے:شہریار خان
پاک بھارت سیریز کا اس سال امکان نہیں ہے:شہریار خان

  

دبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے کہاہے کہ اس سال پاک بھارت سیریز کا امکان نہیں ہے کیونکہ بھارت نے سیریز کے حوالے سے ہاتھ کھڑے کر دیے ہیں۔

پاکستان کا 6دو طرفہ سیریزکی مفاہمت کی یاداشت کی بھارتی خلاف ورزی پر رقم کی ادائیگی کا مطالبہ

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہریاخان کا کہنا تھا کہ چیمپینزٹرافی کے دوران مزیدبات چیت جاری رکھنے پراتفاق کیا گیا ہے جبکہ بھارت نے بات چیت جاری رکھنے کاکہا ہے کیونکہ بات چیت سے معاملہ ضرور آگے بڑھے گا لیکن ابھی معاملہ میں آئی سی سی کونہیں لایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ سیریزکھیلنے کے فیصلے کااختیاربھارتی بورڈکے پاس نہیں ہے اور بھارتی بورڈ نے بتا دیا ہے کہ سیریزسے متعلق حکومت فیصلہ کریگی۔

دوسری جانب نجی ٹی وی جیو نیو ز نے اپنے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ پاک بھارت کرکٹ سیرزیز پر دونوں ممالک کی ڈیڈلاک برقرار ہے ،پاک بھارت کرکٹ بورڈ حکام اپنے اپنے موقف پر ڈٹے ہوئے ہیں،تاہم دونوں ممالک کے مابین برمنگھم میں بھی دو طرفہ سیریز پر پاک بھارت بورڈ حکام بات کریں گے

مزید : کھیل