کیا انوشکا نے ’باہوبلی‘ کے ہیرو پر بھاس سے شادی کر لی ہے اور یہ خبر میڈیا میں کس طرح آ ئی ؟ اداکارہ میدان میں آ گئیں ،ایسا اعلان کر دیا کہ مداحوں کو حیران کر کے رکھ دیا
ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارتی فلم انڈسٹری میں تہلکہ برپا کرنے والی فلم ’باہو بلی ‘ کے ہیروئن انوشکا شیٹھی آج کل اپنی اور پربھاس کی شادی کی خبر کو لے کر غصے میں ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق انوشکا شیٹھی کا کہناتھا کہ ان کے اور پربھاس کے افیئر اور شادی کی خبریں انہی کی ٹیم کے کسی ممبر نے پھیلائی ہے اور انہوں نے جم کر اس کی کلاس لی ہے۔ واضح رہے کہ حال ہی میں میڈیا میں خبریں آئی تھیں کہ پربھاس نے فلم 'باہو' کی خاطر انوشکا کی شادی کو 2 سال تک روکے رکھا تھا۔
حال ہی میں اپنے شادی کی خبروں کو لے کر انوشکا نے کہا تھا، میں نے اگر کسی بھی اداکار کے ساتھ کام کر لوں تو میرا نام اس کے ساتھ شامل کر دیا جاتا ہے۔ واضح رہے کہ پربھاس اور انوشکا اب جلد ہی نئے آنے والی فلم ’ساہو‘میں نظر آ سکتے ہیں، اس فلم میں ہیروئن کے لئے پہلے قطرینہ کیف کا نام بھی سامنے آیا تھا، لیکن کچھ وجوہات کی وجہ سے وہ اس میں کام نہیں کر رہی ہیں، ابھی خبریں ہیں کہ پربھاس کے ساتھ فلم میں انوشکا شیٹی کو لیا گیا ہے۔