سابق سیشن جج کو گیس کنکشن نہ دینے پر ایم ڈی سوئی گیس سے جواب طلب

سابق سیشن جج کو گیس کنکشن نہ دینے پر ایم ڈی سوئی گیس سے جواب طلب
سابق سیشن جج کو گیس کنکشن نہ دینے پر ایم ڈی سوئی گیس سے جواب طلب

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے سابق سیشن جج کو گھر کے لئے گیس کنکشن نہ دینے کے خلاف دائردرخواست پر ایم ڈی سوئی گیس سے 4 ہفتوں میں جواب مانگ لیا ہے۔

کوسٹ گارڈز کی کارروائی ،تین ارب روپے مالیت کی منشیات برآمد

جسٹس عائشہ اے ملک نے سابق سیشن جج افضل شاد کی درخواست پر سماعت کی جس میں گیس کنکشن نہ دینے کے اقدام کو چیلنج کیا گیاہے، سابق سیشن نے عدالت کو بتایا کہ گھر میں گیس کنکشن کے لئے متعلقہ حکام کو درخواستیں دیں لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی ،درخواست گزار نے استدعا کی کہ گھر کے لئے گیس کنکشن لگانے کا حکم دیا جائے۔

مزید : لاہور