حافظ سعید نظر بندی کیس ،وفاقی حکومت کوریویو بورڈ کی رپورٹ پیش کرنے کے لئے 2 دن کی مہلت

حافظ سعید نظر بندی کیس ،وفاقی حکومت کوریویو بورڈ کی رپورٹ پیش کرنے کے لئے 2 دن ...
حافظ سعید نظر بندی کیس ،وفاقی حکومت کوریویو بورڈ کی رپورٹ پیش کرنے کے لئے 2 دن کی مہلت

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے جماعت الدعوة کے سربراہ حافظ سعید نظر بندی کے خلاف دائردرخواست پر وفاقی حکومت کے وکیل کو ریویو بورڈ کی رپورٹ پیش کرنے کے لئے 2 دن کی مہلت دے دی ۔

سابق سیشن جج کو گیس کنکشن نہ دینے پر ایم ڈی سوئی گیس سے جواب طلب

جسٹس عبدالسمیع خان کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے حافظ سعید کی نظر بندی کے خلاف درخواست پر سماعت کی جس میں نظر بندی کے احکامات کو چیلنج کیا گیاہے، سماعت کے دوران سرکاری وکیل نے نظر بندی کے بارے میں وفاقی ریویو بورڈ کی رپورٹ پیش کرنے کے لئے مزید مہلت مانگ لی۔ ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ نے سرکاری وکیل کی استدعا منظور کر لی اور سرکاری وکیل کو رپورٹ پیش کرنے کے لئے دو دنوں کا وقت دے دیا ہے۔ درخواست گزار کے وکیل اے کے ڈوگر نے اعتراض اٹھایا کہ حافظ سعید کا نام فورتھ شیڈول میں شامل کرنا غیر قانونی ہے اور ان کی نظر بندی قانون کے تقاضوں کے منافی ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ متعلقہ حکام کو حافظ سعید کی رہائی کا حکم دیا جائے۔ درخواست پر مزید کارروائی یکم جون کو ہوگی۔

مزید : لاہور