سائبر کرائم کیس کا پہلا فیصلہ ، لڑکی کو تنگ کرنے والے مجرم کو ایک سال قیدکی سزا

سائبر کرائم کیس کا پہلا فیصلہ ، لڑکی کو تنگ کرنے والے مجرم کو ایک سال قیدکی ...
سائبر کرائم کیس کا پہلا فیصلہ ، لڑکی کو تنگ کرنے والے مجرم کو ایک سال قیدکی سزا

  

لاہور(نامہ نگار )سیشن کورٹ میں سائبرکرائم کیس کا پہلا فیصلہ سنا دیا گیاہے،ایڈیشنل سیشن جج حفیظ الرحمان نے فیس بک پر لڑکی کو تنگ کرنے والے مجرم فہیم اسلام کو ایک سال قید اور 40ہزارروپے جرمانے کی سزا سنا دی ہے۔

کالا گجر قتل کیس ، 2مجرموں کو 3،3بار سزائے موت کا حکم سنا دیا گیا

سیشن کورٹ میں ایف آئی اے کی جانب سے پیش کئے جانے والے سائبرکرائم کے کیس کا پہلافیصلہ گزشتہ روزسنایا گیاہے۔مجرم فہیم اسلام کے خلاف ایف آئی اے نے چالان پیش کیا جس میں اس پر الزام تھا کہ اس نے فیس بک پر لڑکی کا جعلی اکاو نٹ بنایا اور بعد میں لڑکی کو تنگ کرتا رہا،لڑکی کے والد یوسف حسن نے اس پر تحقیقات کرائی اور فہیم اسلام کو گرفتار کروایا۔ عدالت میں چالان آنے پر باقاعدہ سماعت ہوئی اور گزشتہ روزعدالت نے جرم ثابت ہونے پر مجرم فہیم اسلام کو ایک سال قید اور 40ہزارروپے جرمانے کی سزا سنا کا حکم سنادیا ہے ۔

مزید : لاہور