عمران خان کے پاس10سال کا ریکارڈ نہیں ,وزیر اعظم سے70سال کا حساب مانگ رہے ہیں: مریم اورنگزیب

عمران خان کے پاس10سال کا ریکارڈ نہیں ,وزیر اعظم سے70سال کا حساب مانگ رہے ہیں: ...
عمران خان کے پاس10سال کا ریکارڈ نہیں ,وزیر اعظم سے70سال کا حساب مانگ رہے ہیں: مریم اورنگزیب

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان کے پاس10سال کا ریکارڈ نہیں اور وہ وزیر اعظم پاکستان سے70سال کا حساب مانگ رہے ہیں ۔

جے آئی ٹی کے اہلکاروں کا رویہ تضحیک آمیز ہے اگر دوبارہ یہ رویہ رکھا گیا تو عدالت کے سامنے معاملہ رکھیں گے: مصدق ملک

وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان نے خود تسلیم کیا ہے کہ ان کے پاس ٹیکس ریٹرنس کا ریکارڈ موجود نہیں ہے ، وہ ایڑھی چوٹی کا زورلگا کر بھی ریکارڈ تلاش کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ عمران خان عدالت سے راہ فرار اختیار کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں وہ چاہتے ہیں کہ عدالت انہیں بر ی الذمہ قرار دے، عمران خان قوم کو مزید دھوکا نہیں دے سکتے، ان کی تمام تر چوریاں عوام کے سامنے آگئے ہیں۔

مزید : قومی