بھارت، زلزلہ آنے کی افواہ ، افراتفری میں 58افراد زخمی 

بھارت، زلزلہ آنے کی افواہ ، افراتفری میں 58افراد زخمی 
بھارت، زلزلہ آنے کی افواہ ، افراتفری میں 58افراد زخمی 

  



نئی دہلی(آئی این پی)بھارتی صوبہ بہار میں زلزلہ آنے کی افواہوں سے افراتفری میں 58افراد زخمی ہو گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی صوبہ بہار کے مختلف شہروں سے نالاندہ میں منعقدہ ایک امتحان میں شرکت کے لیے جانے والے سینکڑوں طلبا مذکورہ سٹیشن پر رات بسر کر رہے تھے۔متعلقہ ریلوے سٹیشن کے اہلکار پرکاش پسوان کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ ہفتے کی شب صوبہ بہار کے مختلف شہروں سے نالاندہ میں منعقدہ ایک امتحان میں شرکت کے لیے جانے والے سینکڑوں طلبا مذکورہ سٹیشن پر رات بسر کر رہے تھے کہ رات گئے 2 بجے وہاں پر آویزاں ایک بورڈ کے گرنے سے طلبا کے درمیان زلزلہ آنے کی سوچ پیدا کرنے کا موجب بنا۔

مزید : بین الاقوامی


loading...