امن قائم کرنے کے لئے بہت قربانیاں دیں ،کسی صورت اس کو ضائع نہیں ہونے دیں گے :آرمی چیف

امن قائم کرنے کے لئے بہت قربانیاں دیں ،کسی صورت اس کو ضائع نہیں ہونے دیں گے ...
امن قائم کرنے کے لئے بہت قربانیاں دیں ،کسی صورت اس کو ضائع نہیں ہونے دیں گے :آرمی چیف

  



راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہناہے کہ امن کے حصول کے لیے بھاری جانی و مالی قربانیاں دی ہیں ،حاصل کیے گئے امن کو کسی صورت ضائع نہیں ہونے دیں گے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے فاٹایوتھ جرگہ نے ملاقات کی ہے جس میں آرمی چیف نے فاٹا کے بہادرقبائلیوں خصوصاً نوجوان نسل کوفاٹاانضمام پرمبارکباد دی ۔ان کاکہنا تھا کہ فاٹا کے ا نضمام سے علاقے میں پائیدارامن واستحکام اور معاشی و سماجی ترقی ہوگی۔آرمی چیف کا کہنا تھا کہ دہشتگردی اور شدت پسندی کے خاتمے میں نوجوان نسل کا اہم کردار ہے، ریاست دہشت گردی اور شدت پسندی کے خاتمے کیلیے پر عزم ہے,دہشتگردی سےمتاثرہ علاقوں میں بھی امن اورترقی آئےگی۔آرمی چیف کا مزید کہنا تھا کہ نوجوان پر امن مقاصد پر توجہ مرکوز رکھیں اور جمہوری و سیاسی سرگرمیوں میں بھر پور حصہ لیں۔

آرمی چیف نے فاٹا انضمام سے متعلق نوجوان نسل کے جذبے کوسراہا۔

آرمی چیف نےوفدکوافغان سرحدپرسیکیورٹی اقدامات سےمتعلق آگاہ کیا.

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /پنجاب /راولپنڈی


loading...