پنجاب سے بھی( ن) لیگ کا ہمیشہ کیلئے صفایا کردیں گے ، عثمان حمزہ

پنجاب سے بھی( ن) لیگ کا ہمیشہ کیلئے صفایا کردیں گے ، عثمان حمزہ

  



لاہور( نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف کے این اے 128کے مرکزی رہنماملک عثمان حمزہ اعوان نے کہا ہے کہ اس مرتبہ عام انتخابات میں پنجاب سے بھی( ن) لیگ کا ہمیشہ کیلئے صفایا کردیں شہباز شریف تیس سالوں میں پنجاب کے عوام کو پینے کا صاف پانی تک فراہم نہیں کر سکے صاف پانی مہیا نہ ہونے کی وجہ سے آج لوگ ٹی بی اور ہیپاٹائٹس کی بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں۔

ف پانی کمپنی سیکنڈل نے گڈگورننس کا بھنڈہ پھوڑ دیا ہے کمپنیوں کے سیکنڈل کے بعد 11مزید کمپنیوں کا سکینڈل سامنے آگیا ہے شہباز شریف نے اپنے چہتوں کو نوازنے کیلے یہ کمپنیاں بنائی جو ان کو الیکشن میں فائدہ پہنچا سکتے ہیں ۔ان کا مزید کہنا تھا صوبے میں تعلیم اور صحت کیلئے اربوں کے بجٹ رکھے گئے لیکن یہ بجٹ زیادہ تر حکمرانوں کے اللے تلوں پر خرچ ہوا ہے حکومت کی مدت پوری ہونے والی ہے اور شہباز شریف ہر روز پرانے منصوبوں کے افتتاح کررہے ہیں الیکشن کمیشن اور سپریم کورٹ کو اس کا از خود نوٹس لینا چاہیے عوام کا پیسہ ہی عوام پر خرچ کرکے اپنی سیاست چمکائی جا رہی ہے تحریک انصاف اقتدار میں آکر سب سے پہلا کام یہی کرے گی کہ ان کو کرپٹ عناصر سے لوٹی ہوئی دولت واپس لے کر ان کو جیلوں میں ڈالے گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...