نوازشریف نے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا،اعجاز چودھری

نوازشریف نے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا،اعجاز چودھری

  



لاہور(نمائندہ خصوصی ) تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما اعجاز احمد چوہدری نے کہا کہ نواز شریف اور شہباز شریف ایک بد دیانت اورجھوٹے شخص ہیں انہوں نے ملک کو نا قابل تلافی نقصان پہنچایا ہے ، نواز شریف کے پتلی تماشے اور ڈرامے زیادہ دیر نہیں چل سکتے ، عمران خان شریف برادران کے اعصابوں پر سوار ہو چکے ہیں نواز شریف نے تعصب کی عینک پہن رکھی ہے ، شکست خوردہ نواز شریف اور شہباز شریف کو آئندہ الیکشن میں عبرت ناک شکست واضح ہو چکی ہے ۔انہوں نے کہاکہ شہباز شریف بار بار اقتدار میں رہنے کے باوجود عوام کے مسائل حل نہ کر سکے انہیں شرم سے ڈوب مر جانا چاہیے ، شہباز شریف نے عوام سے کیا ہوا ایک بھی وعدہ پورا نہیں کیا ، شہباز شریف کے تمام دعوے ، نعرے جھوٹے ثابت ہوئے ہے۔

وہ گزشتہ روز این اے 133کے حلقہ پی پی 166میں پارٹی رہنما امجد خان کی جانب سے کارکنوں کے اعزاز میں دئیے گے افطارڈنرسے خطاب کررہے تھے ۔انہوں نے کہاکہ شہباز شریف چاہتے ہے کہ مجھے لوٹ مار کی کھلی چھٹی مل جائے انہیں کوئی پوچھنے والا نہ ہو ، ساڑھے نو سالوں سے صوبے میں اقتدار انجوائے کر رہے ہیں ، اربوں روپے کی کرپشن کی ہے ، انہوں نے کہا شہباز شریف کے تمام ناکام منصوبے صرف مال بنانے کے لئے ہے ، شہبا زشریف عمران خان پر تنقید کرنے سے پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں ، خیبر پختون خواہ میں پی ٹی آئی کی حکومت کے دور اقتدار میں چار سو میگا واٹ بجلی کے منصوبے مکمل ہو چکے ہیں ، انہوں نے کہا کہ لوڈ شیڈ نگ کا خاتمے کا دعویٰ کرنے والے شہباز شریف صبح و شام جھوٹ بولتے تھکتے نہیں ابھی بھی ملک میں شدید لوڈ شیڈنگ جاری ہے ، شہباز شریف کی صرف آنیاں جانیاں ہے ، ان کی حکومت کی کارکردگی مایوس کن ہے ، بلکہ پنجاب کی حکومت ناکام ترین حکومت ثابت ہوئی ہے۔افطار ڈنر میں جاوید بھٹی۔شبیر سیال۔محمد فیاض بھٹی۔ عاطف میو۔عبدالکریم کلواڑ۔ میاں اختر حسین۔چوہدری صفدر۔ مہر نعیم اللہ تاج۔ عرفان گجر۔ عرفانی عباسی۔رانا اویس جوئیہ سمیت بڑی تعداد میں حلقہ کے پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں نے شرکت کی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...