مہنگائی کنٹرول کرنے والے اہلکار دفاتر تک محدود ہیں،اشرف بھٹی
لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی لاہور کے سینئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ (ن) لیگی حکومت کے اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کو مانیٹر کر نے والے ادارے نہ جانے کن چیزوں کو اور کہاں بیٹھ کر مانیٹر کررہے ہیں کیونکہ عملی طور پر تو یہ کہیں پر بھی نظر نہیں آرہے اور یہ مذکورہ لوگ اپنے دفاترز میں بیٹھے کاغذی کارروائیاں کر رہے ہیں‘ انہون نے جسٹس ناصر الملک کی بطور نگران وزیراعظم تعیناتی کو ایک بہترین انتخاب قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ وہ ملک میں صاف شفاف انتخابات کروانے کا اعزاز حاصل کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت پنجاب حکومت کی عمل داری کہیں بھی نظر نہیں آ رہی۔ عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں اور حکمران سب اچھا کی رٹ لگائے بیٹھے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کی آمد سے قبل ہی زخیرہ اندوز اورمنافع خورمافیا نے اشیائے صرف کی قیمتوں کو پَر لگا دئیے تھے تھو ک و پر چون مارکیٹوں سمیت گلی محلوں میں واقع دکانوں پر اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں دس سے پچیس فیصد تک اضافہ کر دیا گیا تھا جس سے شہریوں میں ابھی تک تشویش کی لہر پائی جاتی ہے۔
اشرف بھٹی