انتخابات میں چوروں کا ٹھکانہ اقتدار نہیں جیل ہے،میاں شکیل

انتخابات میں چوروں کا ٹھکانہ اقتدار نہیں جیل ہے،میاں شکیل

  



لاہور( نمائندہ خصوصی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں میاں شکیل ایڈووکیٹ اور غلام مصطفی نے کہا ہے کہ 2018کے عام انتخابات میں چوروں کا ٹھکانہ اقتدار کے ایوان نہیں بلکہ جیل ہی ہے انکو اب کوئی جیلوں میں جانے سے نہیں بچا سکتا عمران خان ذاتی نہیں قومی مفادات کی جنگ لڑ رہے ہیں اور (ن) لیگ کا پار لیمنٹ سمیت ہر جگہ سے صفایا ہو رہا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ کرپشن نے ملکی بنیادیں کھوکھلی کررکھی ہیں ، شریف فیملی نے ملک وسائل کو بڑی بے دردری سے لوٹا او ر اربوں پتی بنے گے۔

، نوا ز شریف کر پشن کے پیسے کو بچانے کی جنگ لڑ ر ہے ہیں مگر وہ اس میں کوئی کامیاب نہیں ہوسکتے اور ان نااہل حکمرانوں کی داخلی اور خارجی پالیساں مکمل طور پر ناکام ہوچکیں اور ایسے نااہل حکمران ملک کیلئے سب سے بڑا بوجھ بن چکے ہیں، کر پٹ لوگوں کو کسی بھی ایجنڈے کے تحت این آر او کے ذریعے معاف کر نا ملک اور قو م کے ساتھ سب سے بڑا مذاق ہوگاجس کو قوم بر داشت نہیں کر یں گی تحر یک انصاف واضح کرچکی ہے کہ کسی بھی این آر او کو قبول نہیں کر یں گے بلکہ اسکے خلاف سڑکوں پر نکلنے سمیت تمام آپشنز استعمال کر یں گے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4