پی ٹی آئی نے اصولوں اور نظریے کی سیاست کی ہے،مہر واجد

پی ٹی آئی نے اصولوں اور نظریے کی سیاست کی ہے،مہر واجد

  



لاہور( نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف این اے 126کے مرکزی رہنما مہر واجد عظیم نے کہا ہے کہ تحر یک انصاف نے ہمیشہ اصولوں اور نظرے کی سیاست کی ہے اور پاکستان کے عوام بھی تحر یک انصاف کے ساتھ کھڑے ہیں اور عمران خان عام انتخابات2018میں عوام کی طاقت سے ہی ملک کے وزیر اعظم ہوں گے۔

اور تحر یک انصاف اقتدار میں آکر 100دن کے ایجنڈے کے ایک ایک نقطے پر مکمل عملدرآمد کر یں گی ۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ والے اگر تباہی کا شکار ہے اور کوئی انکے ساتھ چلنے کو تیار نہیں تواسکی سب سے بڑی وجہ انکی بیڈ گورننس اور ملک میں ہونیوالی بدترین کر پشن ہے جس کا آج انکو نیب سمیت ہر جگہ حساب بھی دینا پڑ رہا ہے عمران خان وزیر اعظم بن کرملک اور قوم کی تقدیر بد ل دیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کے قائدین کا خود کو قانون کے سامنے جھکانے کا بیان خوش آئند ہے مگر ان کو پاکستان سے لوٹی جانیوالی دولت بھی واپس لاکر ملکی خزانہ میں جمع کروانا ہوگی ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...