نئے بھرتی ہونے والے اساتذہ کی ٹریننگ کا شیڈول جاری

نئے بھرتی ہونے والے اساتذہ کی ٹریننگ کا شیڈول جاری

  



لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) محکمہ تعلیم نے نئے بھرتی ہونے والے اساتذہ کی ٹریننگ کا شیڈول جاری کر دیا فروری 2018 میں بھرتی ہونے والے اساتذہ ٹریننگ میں شرکت کریں گے۔ ٹریننگ قائد اعظم اکیڈمی فار ایجوکیشنل ڈویلپمنٹ میں کروائی جائے گی ٹریننگ 24 جون سے 20 جولائی تک جاری رہے گی محکمہ تعلیم سکول ایجوکیشن نے مراسلہ جاری کر دیاتفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم سکول ایجوکیشن نے فروری 2018میں بھرتی ہونے والے اساتذہ کی ٹریننگ کا شیڈول جاری کر دیا ہے جس میں ایلیمنٹری،سیکنڈری آرٹس،سائنس اور دیگر کیٹیگریز کے اساتذہ حصہ لیں گے۔سیکرٹری سکول ایجوکیشن کی جانب سے تمام سی ای اوز کو جاری کئے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ سی ای اوز تمام اساتذہ کو ٹریننگ میں اپنی حاضری یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں ۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ٹریننگ میں حصہ نہ لینے والے اساتذہ کو نوکریوں سے فارغ کر دیا جائے گا۔مراسلے کے مطابق کیو اے ای ڈی حکام روزانہ کی بنیاد پر حاضری سیکرٹری سکول آفس ارسال کریں گے

مزید : میٹروپولیٹن 4