سندر اسٹیٹ میں پنجاب سیف سٹی طرز کا جدید سیکورٹی منصوبے کا افتتاح

سندر اسٹیٹ میں پنجاب سیف سٹی طرز کا جدید سیکورٹی منصوبے کا افتتاح

  



لاہور( پ ر) سندر انڈسٹریل اسٹیٹ کو پاکستان کی تمام انڈسٹریل اسٹیٹ میں نمایاں مقام حاصل ہوگیا سیکورٹی کے معملات کو مدنظر رکھتے ہوئے سندر اسٹیٹ میں پنجاب سیف سٹی طرز پر جدید سیکیوٹی کا جدید ترین نظام متعارف کروا دیا گیا ۔ جدید ترین سیکیورٹی سسٹم کے ذریعے انڈسٹریل اسٹیٹ کے سیکورٹی امور کو کنٹرول روم کی مدد سے مانیٹر کیا جائے گااس موقع پر صدر سندر اسٹیٹ محمد آصف علی ٹیپو نے کہا کہ جدید سیکورٹی سسٹم کی مدد سے سندر اسٹیٹ کی سیکیورٹی کا نظام مزید بہتر ہو جائے گا ۔ اس موقع پر صدر سندر اسٹیٹ نے سندر اسٹیٹ کے صنتعکاروں کے لیئے جدید سہولیات سے مزین ہسپتال کا سنگ بنیاد رکھ دیا اس موقع پر صدر سندر اسٹیٹ نے کہا کہ آج ہم نے سندر اسٹیٹ کے صنتعکاروں کا درینہ مسئلہ حل کر دیا ۔

صدر سندر اسٹیٹ نے سندر اسٹیٹ بورڈ آف مینجمنٹ کے ممبر منظور خان کو کے پی کا عبوری وزیر اعلی بننے پر مبارک باد دیتے ہوئے ان کے لیئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ افتتاحی تقریب میں چئیرمین پیڈمک کو بھی خصوصی طور پر مدعو کیا گیا تھا اس موقع پر چئیرمین پیڈمک نے موجودہ بورڈ کی کارگردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ موجودہ بورڈ نے اپنے دور میں ریکارڈ ترقیاری کام کروائے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...