نواز شریف منصوبہ بندی کے تحت بیان بازی کر رہے ہیں،مراد راس

نواز شریف منصوبہ بندی کے تحت بیان بازی کر رہے ہیں،مراد راس

  



لاہور(نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف وسطی پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات اور رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر مراد راس نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف سوچی سمجھی منصوبہ بندی کے تحت بیان بازی کر رہے ہیں جس کا ملک و قوم کو بہت نقصاں ہو رہا ہے اس میاں نواز شریف کے بیانات کے پیچھے چھپے محرکات کی تحقیقات ہونی چاہیں۔

اپنے دفتر میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ میاں نواز شریف نے بھارت کے مفادات کا خیال رکھتے ہوئے جو بیان دیا ہے اُس کے بعد میاں نواز شریف کی بھارت نوازی میں کوئی شکوک و شبہات نہیں رہے۔ اس بیان کی آڑ میں بھارت پاکستان کے تشخص کو بُری طرح متاثر کر رہا ہے پاکستان کو کسی بڑے نقصان سے بچانے کے لئے میاں نواز شریف کے بیانیے کو روکنے وقت کی اہم ضرورت ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...