جوش ہیزلووڈ فٹنس مسائل کے باعث دورہ انگلینڈ سے باہر

جوش ہیزلووڈ فٹنس مسائل کے باعث دورہ انگلینڈ سے باہر

  



سڈنی (نیٹ نیوز) آسٹریلوی فاسٹ باؤلر جوش ہیزلووڈ فٹنس مسائل کے باعث دورہ انگلینڈ سے باہر ہو گئے، ہیزلووڈ انگلینڈ کے خلاف شیڈول سیریز سے باہر ہونے والے تیسرے آسٹریلوی فاسٹ باؤلر ہیں، کینگروز کو فاسٹ باؤلرز مچل اسٹارک اور پیٹ کمنز کی بھی خدمات حاصل نہیں ہوں گی، دونوں کھلاڑی بحالی صحت کے عمل سے گزر رہے ہیں، ہیزلووڈ کی جگہ کوئنزلینڈ فاسٹ باؤلر مائیکل نیسر کو پہلی مرتبہ سکواڈ میں طلب کر لیا گیا۔ آسٹریلوی ٹیم آئندہ ماہ دورہ انگلینڈ کے دوران پانچ ایک روزہ اور واحد ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق ٹیم فزیو ڈیوڈ بیکلے نے طبی معائنے کے بعد ہیزلووڈ کو مزید آرام کا مشورہ دیا اسلئے وہ دورہ انگلینڈ کیلئے ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے، ان کی جگہ مائیکل نیسر کو ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی