میرے نزدیک عمر سے زیادہ فٹنس اہم ہے، دھونی

میرے نزدیک عمر سے زیادہ فٹنس اہم ہے، دھونی

  



ممبئی (نیٹ نیوز) بھارتی ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز مہندرا سنگھ دھونی نے کہا ہے کہ میرے نزدیک عمر سے زیادہ فٹنس اہم ہے، جب تک فٹ ہوں کھیل جاری رکھوں گا۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ہم اکثر عمر کے بارے میں بات کرتے ہیں جبکہ فٹنس زیادہ اہم ہوتی ہے، انہوں نے کرکٹر رائیڈو کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ وہ 32 سال کے ہیں اور وہ ان میں سے ایک ہیں جوکہ پوری فیلڈ کور کرنے میں ماہر ہیں ا گرچے وہ چند میچز کھیلتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 36 برس کی عمر ہونے کے باوجود میں مکمل طور پر فٹ ہوں، میں نے جب خود کو ٹیم پر بوجھ سمجھا تو انٹرنیشنل کرکٹ کو چھوڑ دوں گا۔ انہوں نے کہاکہ میرے مداح بھی مجھے ابھی کھلتا دیکھناچاہتے ہیں لہذاجب تک فٹ اور فارم میں ہوں کھیلتا رہوں گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...