پاکستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ سے مارک سٹونمین ڈراپ

پاکستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ سے مارک سٹونمین ڈراپ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لارڈز (نیٹ نیوز) لنکا شائر اوپننگ بیٹسمین کیٹن جیننگز کو پاکستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کیلئے انگلش سکواڈ میں طلب کر لیا گیا۔ انہیں مارک سٹونمین کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ سٹونمین گرین شرٹس کے خلاف کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ کی دونوں اننگز میں صرف 13 رنز سکور کر سکے تھے۔ انگلش ٹیم کو پاکستان کے ہاتھوں پہلے ٹیسٹ میں 9 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا اور آخری ٹیسٹ یکم جون سے شروع ہو گا۔ انگلش چیف سلیکٹر سمتھ نے کہا کہ سٹونمین کی رواں سال اب تک کی کارکردگی مایوس کن رہی اسلئے ان کی جگہ کیٹن جیننگز کو موقع دیا گیا ہے۔ اعلان کردہ سکواڈ کپتان جوروٹ، ایلسٹرکک، کیٹن جیننگز ،ڈیوڈ میلان، جونی بیئرسٹو، بین سٹوکس، جوز بٹلر، کرس ووکس، مارک ووڈ، سٹورٹ براڈ، جیمز اینڈرسن اور ڈومنک بیس پر مشتمل ہے۔