افغان سپنرراشدخان کافتح کی خوشی میں شراب پینے سے انکار

افغان سپنرراشدخان کافتح کی خوشی میں شراب پینے سے انکار

  



حیدر آباد (نیٹ نیوز ) آئی پی ایل کی فائنلسٹ فرنچائز سن رائزرز حیدر آباد کے افغان لیگ سپنر راشد خان کوایلیمنیٹر میچ میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز کو شکست دینے کے بعد ٹیم کے ساتھ جشن منانے کے دوران ویٹر سے شراب کی بوتل لینے سے منع کرتے ہوئے دیکھا جاسکتاہے۔ ویڈیو میں کولکتہ نائٹ رائیڈز کیخلاف ایلیمینیٹر میچ میں پہلے بیٹ اور پھر گیند کے ساتھ شاندار کاکردگی کا مظاہرہ کرکے مین آف دی میچ کا ایوارڈ جیتنے والے راشد خان کو ہوٹل میں اپنے ساتھی کھلاڑیوں کے ساتھ جشن مناتے دیکھا جا سکتا ہے۔جشن کے دوران کیک کاٹنے کے بعد سن رائزرز حیدر آباد کی ٹیم کے ایک ممبر نے راشد خان کو شراب کی بوتل پکڑانا چاہی لیکن انہوں نے اسے چھونے سے بھی انکار کردیا۔اسلام میں شراب پینا یا اس کی نمائش کرنا بھی حرام ہے۔

اور ایک مسلمان ہونے کے باعث راشد خان بھی اس پر پوری طرح سے کار بند ہیں۔راشد کی اس سادگی اور عمل نے ان کے مداحوں نے دل جیت لیے ہیں جنہوں نے انہیں مبارک باد دی ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی