فلسطینی قیدیوں کو فٹبال ورلڈ کپ نہیں دیکھنے دوں گا، اسرائیلی وزیر

فلسطینی قیدیوں کو فٹبال ورلڈ کپ نہیں دیکھنے دوں گا، اسرائیلی وزیر

  



مقبو ضہ بیت المقدس(آئی این پی)اسرائیل کے وزیر برائے عوامی تحفظ گیلاد اردان نے کہا ہے کہ ان کی کوشش ہو گی کہ وہ فلسطینی قیدی جو کہ حماس کے رکن رہ چکے ہیں، انھیں اس سال ہونے والے فٹبال ورلڈ کپ کے میچ نہ دیکھنے دیے جائیں۔وائی نیٹ نیوڈ ویب سائٹ سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میرا کوئی ارادہ نہیں ہے کہ جب تک اسرائیلی فوجی اور یرغمالی غزہ کی پٹی میں ہیں، میں حماس کے رکن قیدیوں کو ورلڈ کپ کے میچوں کا لطف اٹھانے دوں۔وزیر کا مزید کہنا تھا کہ انھوں نے اسرائیل پرزن سروس کو حماس کے رکن قیدیوں پر دبا ؤبڑھانے کے لیے کہا ہے۔موجودہ قوانین کے مطابق قیدیوں کو ٹی وی دیکھنے کی اجازت ہوتی ہے تاہم گیلاد اردان کا کہنا تھا کہ وہ اس بات پر غور کر رہے ہیں کہ آئندہ ورلڈ کپ سے قبل قواعد میں کوئی تبدیلی لائی جا سکے ۔گیلاد اردان کا کہنا تھا کہ وہ قیدی جو دہشتگردی کی حمایت کرتے ہیں وہ ایک ایسے کھیل کے مقابلے سے مستفید نہیں ہو سکتے جو لوگوں کو قریب لاتا ہے۔فلسطینی پرزنرز کلب کے مطابق اس وقت اسرائیلی جیلوں میں تقریبا 6500 قیدی موجود ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...