لارڈز ٹیسٹ میں فتح ٹیم کا بڑا کارنامہ ہے : سابق کرکٹرز

لارڈز ٹیسٹ میں فتح ٹیم کا بڑا کارنامہ ہے : سابق کرکٹرز

  



لاہور (سپورتس رپورٹر) سابق کرکٹرز نے انگلینڈ کے خلاف لارڈز ٹیسٹ میں شاندار فتح پر قومی کھلاڑیوں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ میزبان ٹیم کے مقابلے میں ہماری ٹیم ناتجربہ کار تھی، کھلاڑیوں نے غیرمعمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرکے انگلش ٹیم کو آؤٹ کلاس کیا۔ پاکستان نے انگلینڈ کو لارڈز ٹیسٹ میں 9 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ گرین شرٹس کی شاندار فتح پر سابق کرکٹرز بھی جھوم اٹھے، انہوں نے کہا کہ نوجوان کھلاڑیوں کی کارکردگی متاثر کن تھی، سابق کپتان جاوید میانداد نے کہا کہ ٹیسٹ کے دوران انگلش ٹیم خاصی کمزور نظر آئی، میچ کی جیت میں پاکستان کے ہر کھلاڑی نے اپنا کردار ادا کیا، انہوں نے کہا کہ پاکستان کو دوسرے ٹیسٹ میں فتح کیساتھ کلین سویپ کرنا چاہیے، نوجوان کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے کیلئے انہیں زیادہ سے زیادہ مواقع دینے چاہیں۔ سابق کپتان اور نامور فاسٹ باؤلر وسیم اکرم نے کہا کہ ناتجربہ کار ٹیم نے غیرمعمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا، کسی کو بھی نئے کھلاڑیوں سے اس کارکردگی کی توقع نہی تھی۔ سابق ٹیسٹ کرکٹررمیز راجہ نے کہا کہ قومی کھلاڑیوں نے تجربہ کم ہونے کے باوجود تحمل، نظم و ضبط کا مظاہرہ کیا، میچ میں قومی کھلاڑیوں کی فیلڈنگ بہت شاندار رہی۔انہوں نے کہا کہ فاسٹ باؤلر محمد عباس انگلش کنڈیشنز کیلئے بہترین باؤلر ہیں، امید ہے کہ وہ دوسرے ٹیسٹ میں بھی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کر کے ٹیم کو فتح دلانے میں کردار ادا کریں گے۔ سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے کہا کہ لارڈز ٹیسٹ میں فتح ٹیم کی بڑی کامیابی ہے، کھلاڑیوں کو دوسرا ٹیسٹ جیتنے کیلئے پوری قوت کے ساتھ میدان میں اترنا ہو گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...