ایشین گیمز کیلئے پاکستان فٹ بال کی تیاریاں عروج پر

ایشین گیمز کیلئے پاکستان فٹ بال کی تیاریاں عروج پر

  



لاہور(سپورٹس رپورٹر)ایشین گیمزکی تیاری کیلئے فٹبال کیمپ میں سرگرمیاں عروج پر پہنچ گئی ہیں۔ برازیلی کوچ جوز انتونیو ناگورا کھلاڑیوں کی مہارت بہتر بنانے کیلئے کوشاں ہیں، ٹرینر جوز رابرٹو پورٹیلا کی توجہ فٹنس کو عالمی معیار پر لانے پر مرکوز ہے، صدر پی ایف ایف سید فیصل صالح حیات نے تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ایشین گیمز فٹبال کی تیاری کیلیے تربیتی کیمپ 25 مئی سے لاہور میں شروع ہوا جس کی سرگرمیاں اس وقت عروج پر ہیں۔ برازیلی کوچ جوز انتونیو ناگورا اور ٹرینر جوز رابرٹو پورٹیلا کیساتھ مقامی سٹاف بھی کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے میں مصروف ہیں۔ آپ دعا کریں میں ملک کی نمائندگی کیلئے پر عزم اور پرجوش ہوں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی