انگلینڈ ، آسٹریلوی بورڈز نے الجزیرہ کی رپورٹ مسترد کر دی

انگلینڈ ، آسٹریلوی بورڈز نے الجزیرہ کی رپورٹ مسترد کر دی

  



لندن/سڈنی(آئی این پی)انگلینڈ کر کٹ بورڈ،اور آسٹریلوی کر کٹ بورڈ اورانگلش کرکٹ ٹیم کے کپتان جوئے روٹ نے میچ فکسنگ سے متعلق الجزیرہ کی رپورٹ مسترد کر دی ہے۔انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ٹام ہیریسن کا کہنا ہے کہ ہم نے ابھی تک کوئی ایسے شواہد نہیں دیکھے جن کی وجہ سے ہم اپنے کھلاڑیوں پر کسی قسم کا بھی شک کریں۔ان کا کہنا تھا کہ ہمیں جو محدود معلومات فراہم کی گئی ہیں ہم نے اپنے کھلاڑیوں کے ساتھ اس پر بات کی ہے۔انگلینڈ کے کوچ ٹریور بیلس نے بھی ان الزامات کو اشتعال انگیز قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں بس انگلش کرکٹ بورڈ پر یہ معاملہ چھوڑ دینا چاہیے۔آسٹریلوی کرکٹ بورڈ نے سامنے آنے والے نئے میچ فکسنگ کے الزامات کو یکسر مسترد کردیا۔ بورڈ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ان کے پاس فکسنگ سے متعلق کوئی ٹھوس شواہد موجود نہیں، آسٹریلوی بورڈ کے چیف کی جانب سے متعلق ٹی وی چینل سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ اصلہ ویڈیو ٹیپ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے حوالے کرے، تاکہ آزادانہ اور شفاف تحقیقات کا آغاز ہوسکے، اس سلسلے میں جو بھی تعاون درکار ہوگا، ہم دیں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی