جاپان، ورلڈ ایئرریس آسٹریلیا کے میٹ ہال کے نام

جاپان، ورلڈ ایئرریس آسٹریلیا کے میٹ ہال کے نام

  



ٹوکیو(نیٹ نیوز)جاپان میں منعقدہ ورلڈ ایئر ریس چیمپئن شپ میں جہازوں کے پائلٹس نے جیت کیلئے خوب مہارتیں دکھائیں تاہم جیت کا تمغہ آسٹریلیا کے میٹ ہال نے جان توڑ کوشش کے بعد اپنے سینے پر سجا لیا۔ شرکا نے ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کیلئے بھرپور محنت کی تاہم آسٹریلیا کے پائلٹ میٹ ہال نے بہترین پرفارمنس کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایونٹ کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔ ریس میں دوسرا نمبر امریکا کے مائیکل اور تیسرا چیک ریپبلک کے مارٹن کا رہا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی