پاکستان انگلینڈ میں ٹیسٹ کھیلنے والی کامیاب ترین ایشین ٹیم بن گئی

پاکستان انگلینڈ میں ٹیسٹ کھیلنے والی کامیاب ترین ایشین ٹیم بن گئی

  



لندن(آئی این پی)پاکستان نے انگلینڈ کو لارڈز ٹیسٹ میں نو وکٹوں سے شکست دیکر انگلینڈ میں ہار جیت کا تناسب 0.545بن گیا ہے جو کسی بھی ایشائی ٹیموں میں سب سے زیادہ ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کی انگلینڈ کے خلاف کامیابی کے ساتھ پاکستان ایشائی ٹیموں میں انگلینڈ میں کامیابیاں سمیٹنے والے ٹیم بھی بن گئی ہے ،گوروں کے دیس میں گرین شرٹس نے اب تک 52ٹیسٹ میچز میں سے 12میں کامیابی حاصل کررکھی ہے اور پاکستان کی ہار جیت کا تناسب0.545رہا ہے ۔انگلینڈ میں ہار جیت کا تناسب آسٹریلیا کا سب سے بہترین ہے جو 0.960جبکہ دوسری ٹیم ویسٹ انڈیز کی ہے جس کا تناسب0.882ہے۔یاد رہے کہ پاکستان نے لارڈز ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 9 وکٹوں سے شکست دی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...