ایٹمی قوت کے ساتھ تعلیم کے میدان میں بھی مضبوط ہونا ہو گا،حنا پرویز

ایٹمی قوت کے ساتھ تعلیم کے میدان میں بھی مضبوط ہونا ہو گا،حنا پرویز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(لیڈی رپورٹر) مسلم لیگ(ن) کی رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے کہا ہے کہ ہمیں ایٹمی قوت کے ساتھ تعلیم کے میدان میں بھی خود کو مضبوط کرنا ہو گا۔ 28مئی پاکستان کی سیاسی و دفاعی تاریخ کا اہم ترین دن ہے۔میاں نواز شریف نے پانچ ارب ڈالر کو ٹھکرا کر ایٹمی دھماکے کیے۔امریکہ اور یورب کی مخالفت کو نظر انداز کرتے ہوئے پاکستان کو ایک مضبوط ایٹمی قوت بنایا گیا ۔پوری قوم آج فخر کے ساتھ سر بلند کر سکتی ہے۔پاکستان ایٹمی دھماکوں کے بعد دنیا کے نقشے پر ایک نئی طاقت بن کر سامنے آیا ۔پاکستان دفاعی طور پر آج اتنا مضبوط ہو چکا ہے کہ بھارت ہماری طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا۔اس کریڈٹ صرف میاں نواز شریف کو جاتا ہے جنہوں نے تمام تر علامی دباؤ کو بالا طاق رکھتے ہوئے ایٹمی دھماکے کیے اور پاکستان کو دنیا میں نئی پہچان دی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے الحمراء ہال میں ’’یوم تکبیر‘‘ کے حوالے منعقدہ تقریب میں شرکت سے قبل میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہا پاکستان کی جرات مند اور بہادر افواج نے پاکستان کے دفاع کو مزید مضبوط اور مستحکم کیا ہے۔
حنا