OPPOنے عالمی بزنس کو مزید فروغ دینے کیلئے اعلیٰ سطح پر تعیناتیوں کا اعلان کردیا

OPPOنے عالمی بزنس کو مزید فروغ دینے کیلئے اعلیٰ سطح پر تعیناتیوں کا اعلان ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)عالمی سطح پر صف اول کے اسمارٹ فون برانڈ اور جدت انگیز ٹیکنالوجی کے ساتھ بہترین مصنوعات فراہم کرنے والے ادارے اوپو (OPPO) نے اپنے بین الاقوامی بزنس میں تیزی لانے اور نوجوان ٹیلنٹ کی آبیاری کے عزم کے ساتھ نئی قیادت کا اعلان کیا ہے۔ اوپو کے وائس پریذیڈنٹ ایلن وو (اس سے قبل چین میں مارکیٹنگ اور سیلز کے انچارج تھے) کو اوپو کے انٹرنیشنل بزنس کی ذمہ داری پر تعینات کیا گیا ہے۔ اپنی نئی ذمہ داریوں کے ساتھ ایلن وو پورے انٹرنیشنل آپریشنز کی نگرانی کریں گے اور چین سے باہر اوپو کی ترقی کے فرائض سرانجام دیں گے ۔ ایلن وو اوپو کے سی ای او ٹونی چن کو رپورٹ کریں گے۔ اوپو کے سی ای او ٹونی چن نے کہا، "کسی بھی ادارے کے لئے بین الاقوامی بزنس اہم کردار ادا کرتا ہے اور یہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

اسی طرح ہم اوپو میں نوجوان ٹینلٹ کی آبیاری اور ترقی کے لئے بھی پرعزم ہیں۔ اوپو کے ایک اہم ایگزیکٹو ایلن وو مارکیٹنگ میں بے حد تجربہ کار اور صارفین کے بارے میں انتہائی گہری معلومات رکھتے ہیں۔ ہم آنے والے سالوں میں اوپو کی بھرپور ترقی کی امید کرتے ہیں۔"

اوپو کمپنی میں ایلن وو سال 2006 میں آئے ۔ یہ ڈسٹری بیوٹر نیٹ ورک بنانے اور موبائل پروڈکٹ کی مارکیٹنگ کے انچارج بھی تھے۔ چین میں مارکیٹنگ اور سیلز کی ذمہ داری کے دوران اوپو چین میں سب سے بڑے اسمارٹ فون برانڈز کی فہرست میں شامل ہوگیا اور اس نے سیلز پرفارمنس اور برانڈ بلڈنگ کے اعتبار سے بھرپور کامیابی حاصل کی۔ اپنی نئی ذمہ داری کے ساتھ ایلن وو دنیا بھر میں اوپو کی پوزیشن صف اول کے اسمارٹ فون برانڈ کے طور پر مزید مستحکم کریں گے جس سے نئی مارکیٹوں میں وسعت آئے گی اور موجودہ انٹرنیشنل بزنس بھی مزید پھیلے گا۔

اوپو کی جانب سے اس دوران چارلس وونگ کو اوپو کا اسسٹنٹ وائس پریذیڈنٹ اور اوپو انڈیا پریذیڈنٹ تعینات کیا گیا ہے اور وہ ایلن وو کو رپورٹ کریں گے۔ یہ کمپنی کے ترقی کے ایجنڈے کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے ذمہ دار ہیں جبکہ دوسری جانب اوپو کی انڈیا مارکیٹ بدستور فعال ہے۔ چارلس کا مارکیٹنگ اور سیلز میں تجربہ تقریبا دو دہائیوں پر محیط ہے۔ ان کا ویژن اور مہارتیں اوپو کو انڈیا میں اپنا بزنس پھیلانے اور مارکیٹ میں لیڈر بنانے کے تصور سے آراستہ ہیں۔

اپنی تعیناتی پر چارلس وونگ نے کہا، "اس اہم موقع پر مجھے اوپو کی انڈیا ٹیم کا حصہ بننے پر انتہائی خوشی ہے۔ اوپو میں کام کرنے سے مجھے اسکے بزنس، چیلنجز اور مختلف ثقافتوں کے بارے میں کافی معلومات ہیں۔ بھارت کی موبائل مارکیٹ غیرمعمولی رفتار سے ترقی کرہی ہے اور میں اوپو مصنوعات کے بھرپور استعمال کی سہولت فراہم کرنے کے ساتھ بھارتی مارکیٹوں میں اوپو برانڈ کی موجودگی مزید مستحکم بنانے کا ارادہ رکھتا ہوں۔ "

مزید :

کامرس -