سابق ایم پی اے عبدالستار اور چیئرمین بیت المال رانا ریاض پی ٹی آئی میں شامل
لاہور(نمائندہ خصوصی ) تحریک انصاف میں مختلف دیگر جماعتوں سے سابق ارکان اسمبلی کی شمولیت کا سلسلہ جاری ہے گزشتہ روز لاہور سے سابق رکن پنجاب اسمبلی عبدالستار اور چیئرمین بیت المال رانا ریاض سمیت مختلف رہنماؤں نے پی ٹی آئی سینٹرل پنجاب کے صدر عبدالعلیم خان سے ملاقات کی اور اپنے تمام ساتھیوں سمیت عمران خان کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا ، شمولیت کرنے والوں میں رانا علی ریاض ،مزمل جٹ ،چوہدری منصور اور رانا وقاص بھی شامل تھے،جبکہ پی ٹی آئی کے مرکزی نائب صدر و ایم پی اے محمد شعیب صدیقی بھی موجودتھے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے عبدالعلیم خان نے کہا کہ عام انتخابات کے انعقاد کے ساتھ ہی شریفو کے کوچ کا نقارہ بھی بج گیاامید ہے کہ نگران سیٹ اپ کرپٹ ٹبر کی پنجاب اور وفاق میں مداخلت کو کنڑول کرکے صاف اور شفاف انداز میں عام انتخابات کا انعقاد ممکن بنائے گاانہوں نے نگران وزیر اعظم جسٹس(ر) ناصر الملک کی تقرری کا خیر مقدم کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ کہا کہ ملک پر امن انداز میں انتخابی عمل سے گزرتے ہوئے آئندہ مدت کیلئے قیادت منتخب کرے گا، عوامی مینڈیٹ چرانے کی طویل تاریخ رکھنے والے شریف خاندان کو دھونس اور دھاندلی سے روکنا نگران سیٹ اپ اور الیکشن کمیشن سب کیلئے ایک چیلنج ہوگا ۔