نگران وزیر اعظم کی اتفاق رائے سے نامزدگی خوش آئند ہے،عزیز الرحمن چن

نگران وزیر اعظم کی اتفاق رائے سے نامزدگی خوش آئند ہے،عزیز الرحمن چن

  



لاہور(نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی لاہور کے صدر حاجی عزیز الرحمن چن نے کہا ہے کہ اتفاق رائے سے نگران وزیر اعظم کی نامزدگی خوش آئند ہے جمہوریت کے تسلسل سے ہی ملک میں امن واستحکام آئیگا۔ جمہوری حکومت کی 5 سالہ مدت پوری ہونے پر خوش آئند ہے جمہوریت کے تسلسل کے لئے پیپلز پارٹی نے جو کردار ادا کیا وہ تاریخی ہے سابق صدر آصف علی زرداری کی مفاہمت کی سیاست، دانشمندی اور مدبرانہ حکمت عملی کی وجہ سے آج ملک میں دوسری دفعہ کوئی جمہوری حکومت اپنی مدت پوری کرنے جا رہی ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی کا راز جمہوریت میں پنہاں ہے۔ پارلیمانی جمہوریت پاکستان کی سیاست کی اساس ہے۔ عام انتخابات مکمل طور پر آزادانہ، منصفانہ اور غیر جانبدارانہ ہونا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

عزیز الرحمن چن

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...