رمضان میں لوڈشیڈنگ بدترین عوام دشمنی ہے،ذکر اللہ مجاہد

رمضان میں لوڈشیڈنگ بدترین عوام دشمنی ہے،ذکر اللہ مجاہد

  



لاہور ( ایجوکیشن رپورٹر) امیر جماعت اسلامی و صدر متحدہ مجلس عمل لاہور ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ رمضان المبارک میں بجلی کی لوڈشیڈنگ بدترین عوام دشمنی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذ شتہ روز رمضان المبار ک میں بڑھتی ہوئی لوڈشیڈنگ پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے وفود سے گفتگو کے دوران کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ 6ماہ میں لوڈشیڈنگ کو ختم کرنے والے حکمران پانچ سال میں لوڈشیڈنگ ختم نہیں کر سکے جبکہ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے رمضان المبارک کے مہینے میں روزہ داروں کو گرمی کے عذاب میں مبتلا کیا ہوا ہے جو کہ عوام دشمنی ہے۔ اب آئندہ الیکشن میں عوام کو فیصلہ کرنا ہو گا کہ وہ جھوٹے وعدے کرنے والوں ، چوروں اور کرپٹ لوگوں کے ساتھ ہیں یا ایماندار اور محب وطن دیندار قیادت کے ساتھ ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ شہر لاہور سمیت پورے ملک میں لوڈشیڈنگ نے لوگوں کے مسائل اور پریشانی میں اضافہ کر دیا ہے ۔ گرمی کی شدت میں بجلی کی بار بار ٹرپنگ نے شہریوں کی مشکلات میں مبتلا کیا ہوا ہے جبکہ بار بار ٹرپنگ کی وجہ سے شہری اپنی قیمتی اشیاء سے محروم ہو ر ہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ایم ایم اے شہر لاہور کی حقیقی ترجمانی کاحق ادا کرتے ہوئے آئندہ الیکشن میں با صلاحیت اور با کردار لیڈر شپ پیش کر ے گی ۔جو کہ عوام کی توقعات پر پورا اُترتے ہوئے انہیں ایسے تمام مسائل سے نجات دلائے گی

ذکر اللہ مجاہد

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...