رمضان کے آغاز سے ملبوسات کی فروخت میں 150 فیصد اضافہ ہوگیا

رمضان کے آغاز سے ملبوسات کی فروخت میں 150 فیصد اضافہ ہوگیا

  



اسلام آباد(آن لائن)رمضان المبارک کے آغاز سے تیار ملبوسات کی فروخت میں 150 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ ٹیکسٹائل ٹائیکون زبیر موتی والا نے کہا ہے کہ ان برانڈڈ تیار روایتی ملبوسات کی طلب اور فروخت میں گزشتہ عشرہ کے دوران 100 تا 150 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ جبکہ الکرم ٹیکسٹائل ملز کے مینجنگ ڈائریکٹر فواد انور نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ رمضان المبارک کے آغاز کے بعد ان کے تیار کردہ ملبوسات کی طلب اور فروخت میں 30 فیصد سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ رمضان سے 15 روز قبل بغیر سلے ہوئے کپڑے کی فروخت میں بھی نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ برانڈڈ کپڑوں کی فروخت کا عمل پورا سال جاری رہتا ہے

جبکہ متوسط آمدن والے افراد عید کے موقع پر تیار شدہ ملبوسات کی خریداری کو ترجیح دیتے ہیں جس سے اندرون ملک تیار کئے گئے تیار ملبوسات کی طلب اور فروخت میں نمایاں اضافہ ہو جاتا ہے۔

مزید : کامرس


loading...