الیکشن میں تاخیر آئین اور جمہوریت کیلئے زہر قاتل ہے،نبیل ہاشمی

الیکشن میں تاخیر آئین اور جمہوریت کیلئے زہر قاتل ہے،نبیل ہاشمی

  



لاہور(جنرل رپورٹر) پاکستان فریڈم موومنٹ پارٹی کے جنرل سیکرٹری سید نبیل ہاشمی نے جسٹس ریٹائرڈ ناصر الملک کی بطور نگران وزیر اعظم نامزدگی کو جمہوریت اور ملک وقوم کیلئے نیک شگون قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اب آزاد اور خود مختار الیکشن کمیشن کی زیر نگرانی صافوشفافعام انتخابات مقررہ وقت پر ہونے چاہییں۔گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ الیکشن میں تاخیر آئین ،عدلیہ اور جمہوریت کیلئے زہر قاتل ہے لہٰذا عام انتخابات آئین کے مطابق بروقت ہونے چاہییں۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ اور ریاستی ادارے احتسابی عمل کی مؤ ثر نگرانی کریں کیونکہ کرپٹ عناصر کو احتسابی عمل کے شکنجے سے نہیں بچنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن ا ور انتخابی نظام کی خرابیاں دور کئے بغیر ایماندار اور دیانتدار قیا دت کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا لہٰذا جمہوری نظام کی بقاء کیلئے کرپشن کا خاتمہ اور بد عنوان سیاستدانوں سے نجات ضروری ہے۔

نبیل ہاشمی

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...