چائے کی قومی درآمدات میں اپریل کے دوران 20.5 فیصدکمی

چائے کی قومی درآمدات میں اپریل کے دوران 20.5 فیصدکمی

  



اسلام آباد( آن لائن)اپریل 2018ء کے دوران چائے کی قومی درآمدات میں 20.5 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان((پی بی ایس) کے اعدادو شمار کے مطابق اپریل 2018ء کے دوران چائے کی ملکی درآمدات 42.1 ملین ڈالر تک کم ہو گئیں جبکہ مارچ 2018ء کے دوران چائے کی قومی درآمدات کا حجم 52.9 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔ اس طرح مارچ 2018ء کے مقابلہ میں اپریل 2018ء4 کے دوران چائے کی درآمدات میں 10.8 ملین ڈالر یعنی 20 فیصد سے زیادہ کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

مزید : کامرس


loading...