نگران وزیر اعظم کیلئے جسٹس(ر) ناصر الملک کے نام پر اتفاق خوش آئند ہے،سعدیہ

نگران وزیر اعظم کیلئے جسٹس(ر) ناصر الملک کے نام پر اتفاق خوش آئند ہے،سعدیہ

  



لاہور(پ ر) تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ جسٹس ریٹائرڈ ناصر الملک کے بطور نگران وزیر اعظم کے نام پر اتفاق خوش آئند ہے امید ہے کہ نگران وزیر اعظم ملک میں شفاف انتخابات کے انعقاد کے لئے بھرپور کردار ادا کریں گے اور قوم کی امیدوں پر پورا اتریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جسٹص ریٹائرڈ ناصر الملک کی بطور نگران وزیر اعظم نامزدگی پر ردِ عمل دیتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ نگران وزیراعظم ایسی ٹیم تشکیل دیں جس سے دیانتدار ، محب وطن اور حقیقی عوامی نمائندے منتخب ہوسکیں ، ملک میں شفاف انتخابات کے انعقاد سے صحیح معنوں میں عوامی حقیقی نمائندوں کا چناؤ ممکن ہوسکے گا اور جمہوریت مستحکم ہوگی۔ عام انتخابات انتہائی اہمیت کے حامل ہیں کیونکہ ارض وطن انتہائی پیچیدہ اور نامساعد حالات کا شکار ہے۔

سعدیہ

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...