بھارت افغانستان میں پاکستان مخالف تنظیموں کو تربیت دے رہا ہے،آفتاب لودھی
لاہور (پ ر) چیئرمین پاکستان عوامی تحریکِ انقلا ب پروفیسر آفتاب لودھی نے کہاہے کہ ملک دشمن عناصر بد امنی اور فرقہ واریت کو ہوا دے کر 1971 کی طرح پاکستان میں بھی شام جیسے حالات پیدا کرنا چاہتے ہیں۔گزشتہ روزانقلاب تھنک ٹینک سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت افغانستان میں پاکستان مخالف تربیتی کیمپوں میں قوم پرست تنظیمیں اور قومی وحدت کیخلاف فرقہ وارانہ،صوبائی ،لسانی اور قومیت کی بنیادوں پر افراتفری پھیلانے والے عناصر کوتربیت دے رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ را،موساد،سی آئی اے اور این ڈی ایس اس سازش میں ملوث ہیں جو کہ قوم میں انتشار پھیلانے کی سازش کر رہے ہیں۔ منظور پشتین سمیت بلوچ علیحدگی پسند اور دیگر قوتیں بھی اس کا حصہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کھلے عام دہشتگردی کر رہا ہے اور صوبائی عصبیت ،قوم پرستی اور فساد برپا کرنے کیلئے افغانوں اور قوم پرستوں کواربوں ڈالر کی بھاری فنڈنگ کی جا رہی ہے لہٰذا تحقیقات کی جائیں کہ اْن کوسرمایہ کیسے مل رہا ہے اور یہ سرمایہ نیٹ ورک میں کس کس کو بانٹا جا رہا ہے؟پروفیسر آفتاب لودھی نے پاک فوج اور انٹیلجنس اداروں سے مطالبہ کیا کہ ایسے وطن دشمن عناصر کیخلاف فی الفور کارروائی شروع کی جائے اور ملک د شمن انٹیلی جینس ایجنسیوں کے خلاف کارروائی کی جائے
آفتاب لودھی